دنیا

ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات تیزی سے کسی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، تاہم ان کے بقول ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بہت قریب ہے، میں اسے تقریباً ختم سمجھتا ہوں۔” ان کے اس بیان کا ایک کلپ امریکی میڈیا پر نشر کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، تاہم ان کے بقول ایران معاہدہ کرنے میں شدید دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ وہ بہت بری طرح معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔”

اپنے بیان میں امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ اگر امریکا ایران کے خلاف جنگ نہ کرتا تو ایران اب تک جوہری ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کے جوہری عزائم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ممکنہ جنگ بندی یا معاہدے کی امید کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button