دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی آپریشن میں توسیع، غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیتن یاہو کی جانب سے اس معاملے پر آج کابینہ اجلاس میں منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ اسرائیل کے چینل نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے پر غور کر رہے ہیں۔

اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں جہاں یہ شبہ ہے کہ یرغمالی رکھے گئے ہیں۔

چینل کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے کابینہ کو ایک ایسا امریکی منظور شدہ منصوبہ پیش کیا جس کے تحت غزہ کے کچھ حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button