ترک قونصل جنرل کا شوکت خانم ہسپتال کا دورہ، مارکیٹنگ اور سی ای او ڈ سے اظہار تشکر
کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل جناب جمال سانگو نے زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان سی ایم او ڈاکٹر عاصم يوسف احسن ملک کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔
ترک قونصل جنرل سانگو نے تعمیراتی کام میں نمایاں پیش رفت دیکھ تک خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ہسپتال جو دسمبر پاکستان کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا۔
انہیں ہسپتال کی جدید سہولیات اور مستحق کینسر مریضوں کو عالمی معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے منصوبے کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
ترک قونصل جنرل سانگو نے کراچی کے عوام پورے پاکستان خاص طور پر ترک کمیونٹی سے اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا عالمی برادری ہسپتال کے لیے دل کھول کر عطیات دیں،یہ عوام کے لیے امید کی کرن ہوگا۔
جہاں مستحق کینسر کے مریضوں کو مفت علا ج کی سہولت ملےگی، دورے کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ خدمت انسانی کے اس عظیم منصوبے کی تکمیل ہم سب کا ذمہ ہے۔
ترکی اور پاکستان کے مابین مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے ا نہوں نے ترکی پاکستان دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔




