دنیا
تھائی لینڈ بھی کمبوڈیا کی طرح جنگ بندی چاہتا ہے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے وزرائے اعظم سے بات چیت کی ہے، تھائی لینڈ بھی کمبوڈیا کی طرح جنگ بندی چاہتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا منتظر ہے۔
دونوں ممالک کے ساتھ جنگ بندی کیلئے بات چیت کرنا اعزاز کی بات تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کی ایک طویل تاریخ اور بہترین ثقافت ہے، امید ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ آنے والے کئی سالوں تک ساتھ رہیں گے۔




