تازہ ترین

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل ہو گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکہ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔

۔وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا۔

جس کے بعد حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں دو ہزار میگاواٹ بجلی مختص کر دی۔

معروف کمپنی ‘ ورلڈ لبرٹی فنانشل ‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری، امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموارہو گئی۔

ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کانمایاں کردار ہے۔۔

بلال ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔

حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت کی جانب گامزن ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button