پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے ملزمان سے مدعی نے صلح کرلی
ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، مدعی مُقدمہ نے گرفتار مُلزمان کے ساتھ راضی نامہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت کے اہم کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مدعی مقدمہ علی حیدر نے گرفتار ملزمان کے ساتھ صلح کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صلح کا حلف نامہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا جس کے بعد عدالت نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس اسپتال عدنان غفار کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہفتے میں 20 بچوں کی موت نے کئی سوال کھڑے کر دیے
پاکپتن کے اسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتیں خارج
ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات: ڈپٹی کمشنر نےانکوائری رپورٹ مسترد کردی
واضح رہے کہ 16 سے 22 جون کے دوران ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات کی خبر آج نیوز پر نشر ہوئی تھی، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ان کی ہدایت پر متعلقہ افسران کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔




