دوست کی توہین پر تھپڑ مارا، شخص بے ہوش ہوگیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی زندگی کے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جس نے انہیں شدید خوف اور پشیمانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کامیاب فلمی کیریئر رکھنے والے اداکار نے اعتراف کیا کہ ایک موقع پر انہیں لگا کہ ان کا کیریئر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
اکشے کمار نے یہ انکشاف ریئلٹی شو ’وہیل آف فارچن‘ کے ایک خصوصی ایپی سوڈ میں کیا۔ گفتگو کے دوران ان سے ان کی زندگی کے سب سے زیادہ شرمندگی والے لمحے کے بارے میں سوال کیا گیا۔
اداکار نے بتایا کہ ایک بڑی اور باوقار پارٹی میں ان کے قریبی دوست کی ایک شخص سے تلخ کلامی ہوگئی۔ وہ شخص بار بار ان کے دوست کو گالیاں دے رہا تھا۔
اکشے کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ اس شخص کو خبردار کیا کہ بدتمیزی نہ کرے، لیکن وہ باز نہ آیا۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب ان کے دوست کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
اکشے کمار نے بتایا:
“میں نے اسے چار یا پانچ بار روکا، مگر وہ نہیں رکا۔ آخرکار میں نے غصے میں آکر اسے تھپڑ مار دیا، جس کے بعد وہ شخص بے ہوش ہوگیا۔”
انہوں نے کہا کہ اس لمحے انہیں شدید خوف محسوس ہوا اور وہ دعا کرنے لگے کہ کہیں کوئی بڑا مسئلہ نہ کھڑا ہو جائے۔ بعد ازاں جب وہ شخص ہوش میں آیا تو انہوں نے سکھ کا سانس لیا۔
اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ اگر آج ایسا واقعہ پیش آتا تو وہ اس طرح کا ردِعمل نہ دیتے۔
“یہ میری زندگی کا اصل ’گجب بے عزتی‘ والا لمحہ تھا۔ آج میں ایسی صورتحال میں خاموشی سے وہاں سے چلا جاتا۔”
کام کے محاذ پر اکشے کمار جلد ہدایتکار پریا درشن کی فلم ’بھوت بنگلا‘ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر پراجیکٹس میں ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور ’حیوان‘ شامل ہیں۔ وہ اس وقت ریئلٹی شو ’وہیل آف فارچن‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں، جو 27 جنوری سے سونی ٹی وی اور سونی لائیو پر نشر ہو رہا ہے۔
ہوئے انہوں نے ایک شخص کو تھپڑ مارا جو بے ہوش ہوگیا، اداکار نے اس لمحے کو اپنی زندگی کی بڑی غلطی قرار دیا۔




