انٹرٹینمنٹ

معروف برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کر لیا

2023ء میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’’ٹو مچ‘‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اوکلی نیل سیزر سو، جو پیشہ ورانہ طور پر سینٹرل سی کے نام سے مشہور ہیں نے اسلام قبول کرلیا۔

انہوں نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔

27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔

سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4 جون 1998ء کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014ء میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔ مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے سینٹرل سی نے مختلف موسیقی اثرات کو مہارت سے یکجا کرتے ہوئے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button